پنجاب میں گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹؤ سوشل میڈیا

لاہور : صوبہ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
بڑی گاڑیوں پر تین سے چار لاکھ تک کا ٹیکس وصول کیا جارہاتھا۔تاہم نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہونے کے بعد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کا فیصلہ کیاہے ۔
اس حوالے سے آج وزیر ایکسائز پنجاب کی زیرصدارت محکمے کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ایکسائز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے ٹیکس کے نفاذ سے پنجاب میں بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔اجلاس میں ہی وزارت ایکسائز نے فیصلہ کیاہے کہ اب بڑی گاڑیوں پر ٹیکس ختم کردیا جائے ۔
پنجاب میں مرحلہ وار ٹیکس کو ختم کیا جائے گا ، اس حوالسے سے وزارت ایکسائز کا موقف ہے کہ ٹیکس ختم کرنے سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا ،ٹیکس میں کمی کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی ۔