وزارت داخلہ نے رواں برس کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وزارت داخلہ نے رواں برس کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے رواں برس کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ، چودہ اگست کی چھٹی عیدالاضحیٰ کی نظر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے رواں برس کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کشمیر ڈے کی چھٹی پانچ فروری بروز منگل ہوگی ، دوسری چھٹی 23 مارچ کی بروز ہفتہ کو ہوگی ، اس روز دفاع پاکستان کا دن منایا جاتا ہے ۔

اسی طرح سال کی تیسری سرکاری چھٹی یکم مئی کو لیبر ڈے کی ہوگی ، اسی طرح عیدالفطر کی تین چھٹیاں پانچ ، چھ اور سات جون کو ہوں گی ، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں بارہ ، تیرہ اور چودہ اگست بروز پیر ، منگل اور بدھ کو ہوں گی ، چودہ اگست بروز بدھ کو یوم آزادی کی منائی جائے گی ۔

اسی طرح عاشورہ محرم کی چھٹیاں 9 اور 10 ستمبر بروز پیر اور منگل کو ہوں گی ، اسی طرح عید میلاد النبی کی چھٹی دس نومبر کو بروز اتوار منائی  جائے گی اور قائد اعظم ڈے رواں برس کے آخری مہینے یعنی پچیس دسمبر کو منایا جائے گا اور یہ بھی سرکاری چھٹی ہوگی ۔