لاہور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: پولیس کے مطابق طبی معائنے میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم کی بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

شاہدرہ سے اغوا کی جانے والی بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم بچی کو سگیاں کے علاقے میں واقع ایک ویران حویلی لے کر جاتا ہے۔

لاہور پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نعیم نے بچی کو گھر کے قریب سے پیسوں کا لالچ دے کر اغوا کیا اور ویران حویلی میں رکھ کر زیادتی کرتا رہا اور 6 دن بعد بچی کو بازیاب کر کے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق طبی معائنے میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔