میٹرو بس سروس کا کرایہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بڑھا دیا

میٹرو بس سروس کا کرایہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بڑھا دیا

  پنجاب کابینہ نے میٹرو بس کے کرایے میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ پہلے20 روپے سے 30 روپے کیا اب کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کرایہ بڑھانے کی یہ منطق پیش کی تھی کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جب کہ ویگن50 روپے تک کرایہ وصول کررہی ہے۔

وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 ارب روپے سے بھی کم رقم کی بچت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کرنے کا حکم دیا جس کی کابینہ نے منظوری بھی دے دی تاہم خدشہ ہے کہ خسارہ پورا کرنے کے لیے کچھ ماہ کے  بعد پھر سے کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے ۔