پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب نامہ ارسال کر دیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب نامہ ارسال کر دیا

اسلام آباد :پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو جواب نامہ ارسال کر دیا ۔ ایف اے ٹی ایف کو مفصل جوابات بھجوائے گئے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پاکستان کو بھجوائے تھے جن کے جوابات ارسال کر دیئے گئے ہیں۔


جواب میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے حوالہ سے 700کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ 170افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط بھی کی گئی ہیں۔رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے آٹھ جنوری تک سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ پاکستا ن نے دہشت گردوں تک رقوم کی منتقلی روکنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ہے۔ جبکہ رپورٹ میں دہشت گردوں تک اثاثوں کی منتقلی روکنے کے لئے کیئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں تک زیورات اور قیمتی پتھروں کی منتقلی روکنے کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا ہے۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں جن میں اثاثوں کو ضبط کرنے ، اکاﺅنٹس منجمد کرنے ،گرفتاریوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے جو قانون بہتر کیا ہے اس حوالہ سے مفصل جوابات دیئے گئے ہیں۔