حکومت نے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھنسا دیا ، چودھری نثار علی خان

حکومت نے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھنسا دیا ، چودھری نثار علی خان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں رہوں گا، وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ  آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ حکومتی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے،عوام مایوسی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چودھری نثار علی خان نے سابق کو نسلر حاجی شیخ غلام رسول کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے شیخ شہزاد کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حلقے کے عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، جب تک سیاست میں ہوں عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور رہونگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ  چودھری تنویر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔