ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا

اسلام آباد : جمعہ کے روز سے لیکر آنے والے چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک اور  شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔


ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہےگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: میر کھانی 12، مالم جبہ09، دیر(بالائی 05، زیریں 02)، سیدو شریف 04، دروش، بالاکوٹ 02،کاکول اور بونیرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 03اور کالام ٹریس۔


آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: زیارت منفی 14،گوپس ،قلات منفی 13، کوئٹہ منفی 10،استور، بگروٹ منفی09،مستونگ، پشین منفی 08،اسکردو،پاراچنار منفی07، لہہ ،مالم جبہ، کالام اور دالبندین میں منفی06ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔