پشاور،جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اُن سے حلف لیا۔ تقریب میں ججز، وکلا، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
واضع رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔جس کے بعد جسٹس قیصررشید خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ حلف اٹھالیا ۔