قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق 

قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق 
سورس: File

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے علاقے توراوسکی کے قریب رات گئے خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب سامنے سے آنے والی بس اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے ۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 لیویز ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی ۔

مصنف کے بارے میں