فرانس کا پاکستان کو 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان 

فرانس کا پاکستان کو 10 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان 
سورس: File

جنیوا: فرانسیسی صدر ایمانیوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان کی سپورٹ کے لیے 10 ملین ڈالر دے گا۔ فرانس طویل مدت تک پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ 

جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانسیسی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے بہادری سے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں