پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ ، نائب کپتان شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں 

پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ ، نائب کپتان شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں 
سورس: Twitter

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم  نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیتا اور باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اسامہ میر کو ڈیبیو کر  ارہے ہیں۔ 

قومی ٹیم میں حارث سہیل،آغا سلمان،محمد نواز،اسامہ میر،محمد وسیم،نسیم شاہ،حارث رؤف ، فخر زمان،امام الحق،بابراعظم،محمد رضوان شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں