آج سے اہم سیاست شروع، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہو گا: شیخ رشید

آج سے اہم سیاست شروع، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہو گا: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے اور 100دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہو گا، ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیسے واپس منگوا لئے اور سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہو گا، 77 وزراء165 لگژری گاڑیاں اور چارٹرڈ جہاز کیلئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کیلئے پیسے نہیں ۔ 
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوفزدہ کر دیا، معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔ 
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا بلکہ اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں، ملک کے اندر سے ہے، ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں