پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پر آئی ایم ایف وفد سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے اور ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے ۔

اس کے علاوہ پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرنے کا پلان دینا ہوگا، جس کیلئے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹر کرنا ہوگی ، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کیلئے گیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے ۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے ، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے ، پاکستان کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے ، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کرچکا ہے ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے ، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں