فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفر اعزاز اپنے نام کرلیا

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفر اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفر اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا ۔

نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں ۔ جبکہ پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے ۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور قومی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 256 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں