پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال، 65 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی

پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال، 65 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے اور کے ساتھ ہی 65 سال عمر کی بالائی حد کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا۔ 
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے اور 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں