پاکستانی کی سیاسی و عسکری قیادت کا اگلا اسٹاپ متحدہ عرب امارات ہو گا

پاکستانی کی سیاسی و عسکری قیادت کا اگلا اسٹاپ متحدہ عرب امارات ہو گا

اسلام آباد: پاکستانی کی سیاسی و عسکری قیادت کا اگلا اسٹاپ متحدہ عرب امارات ہو گا ، ملک کی معاشی صورتحال کے تناظر میں یو اے ای کا یہ دورہ انتہائی اہم نوعیت کا حامل قرار ۔

وزیراعظم شہباز شریف کل جنیوا سے واپسی پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج رات سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ۔

اس سے قبل سعودی عرب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ ولی عہد نے عہدہ سنبھالنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد بھی پیش کی تھی ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں خاندان کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا ۔ جنرل سید عاصم منیر کے لیے بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا ۔ آرمی چیف نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے ۔

مصنف کے بارے میں