وزیراعظم کو لاؤلشکر سمیت جنیوا جا کر بھیک مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟: عمران خان 

وزیراعظم کو لاؤلشکر سمیت جنیوا جا کر بھیک مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟: عمران خان 

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور صوبے کی عوام کو بھرپور ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں آٹے کی صورتحال، پنجاب اسمبلی اجلاس اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو لاؤ لشکر سمیت جنیوا جاکر بھیک مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ معیشت کو سنبھالنے کے دعویداروں نے آج خود غیروں کے پاؤں پڑ کر بھیک مانگی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مگر امپورٹڈ حکومت اپنے مقدمات ختم کروانے میں مصروف ہے۔ 
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں