وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم آج بالکل الٹ گئی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم آج بالکل الٹ گئی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم آج بالکل الٹ گئی ہے۔ قطری شہزادہ نون لیگ کا گواہ ہے۔کہا گیا کہ اگر قطری شہزادے کا بیان نہ لیا تو جے آئی ٹی نہیں مانیں گے۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے لیگی وزرا کی پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو لے کر آنے اور پیش کرنے کی ذمہ داری شریف فیملی کی تھی۔ کچھ دیر پہلے جونیئر ٹیم کے تھک جانے پر بلیئر کلب میدان میں اتارا گیا۔ قطری شہزادہ مکر گیا یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے۔ اس قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پاناما پیپرز میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ گواہ کو پیش نہیں کر پاتے اور کہتے ہیں جے آئی ٹی کو نہیں مانیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب مٹھائیاں کھا رہے تھے جب جے آئی ٹی پر اعتراض کیوں نہیں کیا۔ہم نے تو بار بار کہا تھا فیصلہ اردو میں پڑھ لو۔ بھنگڑے ڈالنے والوں میں سعد رفیق سب سے آگے تھے۔ وفاقی وزرا نے آج اداروں کو نشانہ بنایا۔ سعد رفیق کہتے ہیں حساس اداروں کو جے آئی ٹی میں نہیں ہونا چاہئیے۔ نون لیگ کو سمجھ لینا چاہئیے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے۔

فوج نہیں آئے گی ، احتساب بھی ہوگا اور انتخاب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل ختم نہیں ہوگا۔ سارے کرپٹ عناصر کی باری آئے گی۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے بھی میڈیا سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی پریس کانفرنس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے۔انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، جبکہ اداروں نے ٹمپرنگ کی۔ہر ادارے میں ان کے من پسند لوگ بٹھائے گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں تھا جتنا آج ہے۔ ڈالر گر رہا ہے جس سے چند مخصوص لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں