پاکستان میں مداحوں کو بہترین موقع فراہم کر نا چاہتے ہیں،برازیلی فٹبالر

پاکستان میں مداحوں کو بہترین موقع فراہم کر نا چاہتے ہیں،برازیلی فٹبالر

کراچی :برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینیو نے کہاہے کہ وہ پاکستان میں مداحوں کو بہترین موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔کراچی میں لیگ کے نمائشی میچ کے دوران رونالڈینیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں جہاں سکیورٹی کی بہتری کے بعد مزید بین لاقوامی اسٹارز کو دورے کےلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہاں پر ایک بہترین موقع فراہم کرنا چاہتے تھے۔رونالڈینیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پذیرائی اور عزت افزائی پر میں آپ کا مشکور ہوں۔

پاکستان میں لیگ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو رونالڈینیو اینڈ فرینڈز کا نام دیا گیا ہے جن میں مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی رائن گگز، انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز، ڈچ کھلاڑی جارج بوئٹنگ، فرانس کے سابق کھلاڑی رابرٹ پائرس اور نیکولس اینلکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس با مورٹے شامل ہیں۔کراچی میں کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کےلئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد میدان میں موجود تھی جو دور دور سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک کےلئے آگئے تھے۔خیال رہے کہ میچ میں رونالڈینیو7 کی ٹیم نے ریان گگز کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

رونالڈیینو کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کو فٹ بال کی جانب راغب کرنے کےلئے خیرسگالی کے دورے پر ہیں۔رونالڈینیو نے حال ہی میں بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ اپنے عروج میں ہسپانوی کلب بارسلونا سمیت چند بڑے کلبوں کی نمائندگی کرچکے ہیں۔37 سالہ رونالڈینیو2002 میں فٹ بال کی عالمی چمپئن بننے والی برازیل کی ٹیم کا بھی حصہ تھے ،مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی رائن گگز نے 2014 میں بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہا تھا۔

رائن گگز کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت خوش ہوگی جب نوجوان متاثر ہوں گے جو کہ میرا مقصد ہے۔لیگ کے منتظمین جو ورلڈ گروپ کا جزوی حصہ ہیں پرامید ہیں کہ اس طرح کے میچوں سے ملک میں فٹ بال کو فروغ ملے گا اور دہشتگردی کے حوالے سے مشہور ملک میں سیکیورٹی کی بہتری کا پیغام بھی دنیا کو جائےگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔