شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ صرف سات بالوں پر مخالف ٹیم کی کمر توڑ دی

 شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ صرف سات بالوں پر مخالف ٹیم کی کمر توڑ دی

لندن: انگلش ٹی 20 کرکٹ میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ سے 20 رنز کے عوض 4 شکار کیے۔انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ نے ہیمپشائر کوگلیمورگن پر22 رنزسے فتح دلا دی، ٹاس جیتنے والی فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 167رنز جوڑے، ناکام سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 145رنز تک محدود رہی، گراہم واگ 50 رنزبنانے میں کامیاب رہے، آفریدی نے 20رنز کے عوض 4 شکار کیے۔

پاور پلے کے اختتام تک گلیمورگن نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 42رنز بنائے تھے ۔تاہم آفریدی کے باﺅلنگ کریز پر آتے ہی دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیاجس کے بعد اگلی بالوں پر کپتان جیکس روڈولف اور وکٹ کیپر کر کک کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ،مایہ ناز آل راﺅنڈر نے چار اوور میں 20رنز دے کر 4شکار کیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔