مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد / کراچی:بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں ۔

جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔یاد رہے کہ فاطمہ جناح 8اور 9جولائی 1967کی درمیانی شب مختصر علالت کے بعد 73برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔