ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، ژوب ، قلات ڈویژنوں ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بعض شہروں کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 28ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 30، کراچی 29، پشاور 31، کوئٹہ23، گلگت 20، مری 19اور مظفر آبادمیں 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔