وہاڑی کے علاقے سینچا نوالہ روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

وہاڑی کے علاقے سینچا نوالہ روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا

وہاڑی (منور رجانہ نمائندہ نیو نیوز) : پنجاب کے ضلع وہاڑ ی میں آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس میں موجود  ہزاروں لیٹر تیل بہنا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق  آئل ٹینکر الٹنے کے بعد لوگوں نے ڈرموں میں تیل بھر نا شروع کردیا  ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر تیل  بہہ رہا ہے جسے دیکھ کر لوگ اپنے گھروں سے ڈرم لے آئے ہیں اور تیل بھرنا شروع کردیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ سڑک نا ہموار ہونے کی وجہ سے ٹینکر الٹا ہے تاہم ابھی ڈرائیور کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کئی گھنٹے بعد بھی پولیس یا  متعلقہ ادارے کے  اہلکارموقع پر نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعدقریبی علاقے کے لوگوں نے ٹینکر سے نکلنے والا پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا تھا اور اسی دوران اچانک آگ بھڑکنے سے 200سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 60کے قریب افراد ابھی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔