جے آئی ٹی بھی آئین اور قانون سے باہر رپورٹ مرتب نہیں کر سکتی : مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی بھی آئین اور قانون سے باہر رپورٹ مرتب نہیں کر سکتی : مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بھی آئین اور قانون سے باہر رپورٹ مرتب نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کوئی ایسا کام، کوئی ایسی کارروائی اور کوئی ایسا فیصلہ اور کوئی ایسی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع نہیں کروا سکتی جو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق نہ ہو۔ شریف خاندان کے تمام تحفظات آئین اور قانون کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ پر لائے گئے ہیں ۔ ہمارا یہ خیال تھا اور ہے کہ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے گی۔ (ن) لیگی وزراء کی پریس کانفرنس میں جتنے تحفظات اٹھائے گئے ہیں وہ پاکستان کے آئین اور قانون کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ہر پاکستانی شہری کا آئین کے مطابق حق ہے اگر وہ سمجھتا ہے اس کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں تو وہ اس کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔