اسحاق ڈار نے خفیہ شادی کا الزام مسترد کردیا

اسحاق ڈار نے خفیہ شادی کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رکن پارلیمنٹ سے خفیہ شادی کا الزام مسترد کردیا ہے. ترجمان اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ خاتون ایم این اے سے شادی کا الزام بے بنیاد ہے۔ترجمان وفاقی وزیر خزانہ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے شریف خاندان کے خلاف گواہ بننے کی بات کو بھی لغو قرار دیا ۔ترجمان نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اپنی اور خاندان کیلئے امریکی شہریت لینے کی کوشش کا الزام بھی مسترد کردیا۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔