ن لیگ کے طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

12:04 AM, 9 Jul, 2018

لودھراں: ن لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی، ضلعی صدر ن لیگ طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ضلعی صدر ن لیگ طاہر امیر غوری نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  20 سالہ رفاقت سے آج علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میں اقتدار خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلئے چاہتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری
   

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ کراچی میں 24 ارب روپے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ اطلاع ہے اس کرپشن میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ ملوث ہیں۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید  نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے
 
 
 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

مزیدخبریں