سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
کیپشن: کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

 

مزید پڑھیں: پرویز رشید  نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے

یاد رہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں نیب کو لیگی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور کئی بار کوششوں کے بعد بالآخر انہیں نیب آفس پہنچانے میں کامیابی ملی۔

اس سے قبل کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے فرحانہ قمر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جب کہ اسی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں