لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش

لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش
کیپشن: نوجوان نے نواز شریف کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے اور عقبی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لندن: شریف فیملی کے پارک لین سنٹرل لندن میں واقع گھر پر نامعلوم لڑکوں نے د ھاوا بول دیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر نواز شریف کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے اور عقبی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

مشتعل نوجوان نے لیگی رہنما اعجاز گل کا بھی گھیراؤ کر لیا اور ان پر کرسی پھینک دی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

صدر (ن ) لیگ برطانیہ نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور مسلح تھے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے دروازہ توڑنے اور حملہ کرنے والوں کی شناخت کی جائیگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں