اداکارہ ثمن انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

10:30 AM, 9 Jul, 2018

کراچی :پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ ثمن انصاری شادی کے بندھن میں بند ھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریل’خانی‘ میں مرکزی کردار میر ہادی(فیروز خان) کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثمن انصاری نے شادی کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

#valinamoments #myfamily #biggestblessing #respect #noreposts

A post shared by Saman Ansari (@samanansari) on

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ ثمن انصاری نے اپنے ولیمہ کی تصاویر شیئر کیں جبکہ انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں۔خیال رہے کہ ثمن انصاری پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ ہیں جن کی عمر 44 سال ہے اور وہ یکم فروری 1974 ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش

ثمن انصاری نے 2014 ءمیں ڈراموں میں اداکاری شروع کی اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے جلد ہی ایک خاص مقام حاصل کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں