انگلینڈ اور بھارت کا پہلا ون ڈے میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور بھارت کا پہلا ون ڈے میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا
کیپشن: ر فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی

نوٹنگھم : انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔

بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا اور حساب 1-1 سے برابر کر دیا تاہم بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔