پاکستان نے آسٹریلیا سے شکست کا 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

گرین شرٹس نے 1990ء میں شارجہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ۔.. فوٹؤ: فائل

 پاکستان نے آسٹریلیا سے شکست کا 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ہرارے : پاکستان نے 28سال بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو کسی ایونٹ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے 1990ء میں شارجہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق 28سال قبل 1990ء میں قومی ٹیم نے وسیم اکرم نے ہیٹرک کی بدولت شارجہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ، جیت کے بعد پاکستان کو مسلسل 8ٹورنامنٹس کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی۔یہ سیریز پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی، جس میں ہر ٹیم نے مخالف ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی 2، 2میچ کھیلے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا ایونٹ کے فائنل میں بھی مد مقابل رہے۔