واٹس ایپ نے جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے نیا فیچر تیار کر لیا

واٹس ایپ نے جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے نیا فیچر تیار کر لیا
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

کیلی فورنیا: مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے افواہوں اور جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو گروپ میں فارورڈ کی گئی کسی بھی جعلی خبر سے خبردار کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جب بھی کسی صارف کو واٹس ایپ پر کسی ویب سائٹ کا لنک بھیجا جائے گا تو ایپلی کیشن خود کار طور پر اس لنک کے بیک گراو¿ نڈ کو چیک کرے گی اور کچھ مشتبہ محسوس ہونے پر صارف کو الرٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔غلط معلومات پھیلانے پر ٹوئٹر نے 7 کروڑ اکاؤنٹس بند کر دیئے

جس کے بعد ایسے میسج پر ایک سرخ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا جو اس کے مشتبہ ہونے کا اشارہ ہوگا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں بہت جلد دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔