عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری

عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری
کیپشن: عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزارروپے ہے...فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان حلفی بھی جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزارروپے ہے،انہوں نے 2017ءمیں 3لاکھ19ہزارروپے زرعی ٹیکس اداکیا،عمران خان نے سالانہ آمدن 47لاکھ76ہزار 611روپے ظاہرکی۔

یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
ویب سائٹ کی تفصیلات میں مزید یہ کہ عمران خان کی بنی گالہ جائیدادکی مالیت ایک کروڑ14لاکھ71ہزارروپے ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں۔عمران خان کے پاس 2لاکھ کے مویشی اور 5لاکھ کافرنیچرہے،ان کے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اثاثوں میں 23 لاکھ روپے کمی ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں