سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے آفتاب اکبر اور آزاد امیدوار غلام عباس کو نااہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے آفتاب اکبر اور آزاد امیدوار غلام عباس کو نااہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کو یہ دھچکا چکوال سے لگا ...فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب اکبر اور آزاد امیدوار غلام عباس کو نااہل قرار دیدیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ءمیں اب کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں تاہم اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔پی ٹی آئی کو یہ دھچکا چکوال سے لگا جہاں تحریک انصاف کے اہم رہنما سردار آفتاب اکبر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران حلقہ پی پی 23 چکوال سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار آفتاب اکبر کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔جب کہ سماعت کے دوران آزاد امیدوار غلام عباس کو بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر الیکشن 2018ءکی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے دونوں سیاسی رہنماو¿ں کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے اور کہا کہ سردار غلام عباس کا تو انکم ٹیکس ریکارڈ ہی نہیں ہے۔جس پر سردار غلام عباس کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو جواب دیا اور کہا کہ انکم ٹیکس ریکارڈ تو اس لیے نہیں ہے کہ ان کی آمدن ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش

جس کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آگر آمدن نہیں ہے تو الیکشن کیسے لڑیں گے؟۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے جائیداد بھی ظاہر نہیں کی۔ غلام عباس کے وکیل کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ تمام جائیداد ظاہر کی ہے، یہ وراثتی جائیداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثمن انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہے کہ ہمارے عوامی نمائندے اعلیٰ معیار پر مشکل سے پورا اترتے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی اور کہا کہ وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں