ایک سیلفی کی قیمت اب 250 ووٹ سے بڑھا دی ہے، فاروق ستار

ایک سیلفی کی قیمت اب 250 ووٹ سے بڑھا دی ہے، فاروق ستار
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک سیلفی کی قیمت پہلے 250 ووٹ تھی، اب سیلفی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔

کراچی کی سیشن عدالت میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کے خلاف لاوڈاسپیکر ایکٹ اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔سٹی کورٹ کراچی کے احاطہ میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک سیلفی کی قیمت پہلے 250 ووٹ تھی، تاہم اب اس کی قیمت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے جبکہ وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں، چیف جسٹس 

اس موقع پر عدالت کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف لاوڈاسپیکر ایکٹ اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمات کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔