مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

 مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا
کیپشن: فوٹو: فائل مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرسے ملاقات کی۔۔۔فوٹؤ: فائل

لاہور : مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹرساجد میر نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے، جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں ن لیگ کوسپورٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرسے ملاقات کی۔جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرجمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرنے پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے۔تاہم جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کوسپورٹ کرے گی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءخواہ سعد رفیق نے کہا کہ کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن نوازشریف کا پرامن استقبال کرے گی۔نوازشریف کا استقبال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس یا کسی سے تصادم نہیں چاہتے نہ ہی کوئی ہلہ گلہ کیا جائے گا۔