چین نے امریکہ پر تاریخ کی سب سے بڑی جنگ شروع کرنے کا الزام لگا دیا

04:45 PM, 9 Jul, 2018

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ شروع کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ہلاک

   

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کردیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے محصولاتی اقدامات نے چین کو اپنے ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پیچھے ہٹنے پرمجبور کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ترکی، مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 24 افراد ہلاک

   

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کررہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس جنگ کے منفی نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں