تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

 تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے۔

 اپنی ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلح افواج  ڈیموں کی تعمیر کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس حوالے سے  تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گےجبکہ مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیر میں دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے، چیف جسٹس

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج فنڈ قومی فریضے کے تحت دیں گے، چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی
    

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے،ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں