سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نوازشریف کے بعد آصف زرداری کے گردبھی عدالتوں کا گھیرا تنگ ہونے لگا، مبینہ جعلی اکاؤنٹس کےذریعے منی لانڈرنگ معاملے پر سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپورکو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے مطابق دونوں کو 12جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ آصف زرداری ، فریال تالپور اور زین ملک سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دیدیا ہے، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔  عدالت نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ 12 جولائی کو سماعت پر حاضری یقینی بنائیں، چیئر مین نیب ، چیئر مین ایس ای سی پی اور چیئر مین ایف بی آر کو نوٹس جاری۔ 

یہ خبر بھی پٌڑھیں: شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی
 
 
 

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں ملوث اشخاص اور کمپنیوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے ، متعلقہ افراد کے نام تحقیقات مکمل ہونے تک تاحکم ثانی ای سی ایل میں رہیں گے۔ جعلی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں، سمٹ بینک کی طرف سے جمع کرائے گئے 7 ارب روپے نہیں نکلوائے جاسکیں گے، متعلقہ اکاؤنٹ تاحکم ثانی منجمد رہے گا۔ 

یہ خبر بھی پٌڑھیں:  ایون فیلڈ فلیٹس پر حملے کیخلاف مریم نواز بول پڑیں
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں