کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اڈیالہ جیل میں سزاکاٹنے لگے، پابندی کے باوجود ریلی کیوں نکالی؟ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈریفرنس کے مجرم کو بکتر بند میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا، مجرم کا سب سے پہلے طبی معائنہ ہوا،  ڈاکٹرزنے مکمل صحت مند قرار دیدیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بی کلاس قیدی کی حیثیت سے اڈیالہ جیل میں ایک سال گزاریں گے۔ جیل میں الگ کمرہ ملے گا، ایئرکنڈیشنڈ، خدمت گار اور اخبارات دستیاب ہوں گے، پسند کا کھانا بھی فراہم کیا جائیگا، جبکہ ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا
 

نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت میں بھی پیش کیا، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے جبکہ عدالتی احاطے میں میڈیا کا داخلہ بھی روک دیا گیا۔ متوالوں کو کیپٹن صفدر کی ریلی میں شرکت مہنگی پڑی، راولپنڈی پولیس نےحنیف عباسی،سینیٹر چودھری تنویر اور دانیال چودھری سمیت 15 لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمے درج کر لئے، جبکہ سینکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ فلیٹس پر حملے کیخلاف مریم نواز بول پڑیں
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں