نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

10:25 PM, 9 Jul, 2018

ٹیکسلا:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے اپنی عزت اور غیرت پر کوئی سمجھوتہ کرناگوارہ نہیں کیا،  کسی کےنشان کامحتاج نہیں، مجھےحلقےکےعوام کانشان زیادہ عزیزہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا

   

ٹیکسلا  میںجلسےسےخطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے نوازشریف سے وفاداری نبھائی، مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ چاہیے تو درخواست دو، عمران خان نے کہا جتنے ٹکٹ چاہیے لے لو۔ میں نے اپنی عزت اور غیرت پر کوئی سمجھوتہ کرناگوارہ نہیں کیا،  کسی کےنشان کامحتاج نہیں، مجھےحلقےکےعوام کانشان زیادہ عزیزہے۔ ہمارےمخالفین اس حلقےمیں ایک ’’جلسی‘‘تک نہیں کرسکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں

 

  مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں اپنے ضمیرکے سامنے جوابدہ ہوں،کسی کی خوشامد نہیں کرتاہوں، نوازشریف کوکہا تھاایک مرتبہ تھوک دوں تواس کو چاٹتا نہیں ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں