آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو طلب کرلیا ہے. نیب کی جانب سے بیگم صہبا مشرف کو جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا
  

تفصیلات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی اہلیہ صہبا، بیٹے بلال، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار
   

نیب نے بیگم صہبا مشرف کو ایک گھر، تین پلاٹ اور 6 گاڑیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ مئی میں کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات بھی حاصل کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں