عمران خان کی زبان کا جواب 25 جولائی کو ووٹ کی صورت میں دیا جائے گا: شہبازشریف

عمران خان کی زبان کا جواب 25 جولائی کو ووٹ کی صورت میں دیا جائے گا: شہبازشریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ننکانہ صاحب: صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی میں نہ کوئی ہسپتال بنایا نہ کوئی سکول، عمران خان پنجاب میں آؤ تمہیں ترقیاتی کام دکھاؤں گا،  عمران خان کی زبان کا جواب 25 جولائی کو ووٹ کی صورت میں دیا جائے گا۔

 ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نےکہا کہ  ننکانہ میں کچھ عرصے پہلے آیاتھا،  مسلم لیگ ن کو آپ نے 3 گنا زیادہ ووٹوں سے جتوانا ہے۔ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز لاہور پہنچیں گے،  عوام نوازشریف اور مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے۔ نوازشریف جانتے ہیں لاہور آنے پر انہیں جیل بھیجا جائے گا،  کارکن پر امن اور اچھے طریقے سے آئیں اور اظہار یکجہتی کریں۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار
   

 انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اسی مٹی کا سپوت ہے نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ایٹمی دھماکوں کے وقت عالمی دباؤ تھا، نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا اور ایٹمی دھماکے کئے، بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے۔  2013 میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 میں واپڈا کے دفاتر کے باہر احتجاج ہوتے تھے،  نوازشریف کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا. پنجاب میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں، ن لیگ کی حکومت نے عوام کی دن رات خدمت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں
 
 صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2013 میں کہا کہ کے پی میں بجلی بناؤں گا، عمران خان نے پورے ملک کو بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا، جب ڈینگی آیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے، عمران خان نے کہا تھا سردیاں آئیں گی تو ڈینگی چلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں