نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہو گا، شہباز شریف

نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہو گا، شہباز شریف
عمران نیازی میں نہ قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ سیاسی مخالفت کا ظرف۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا بین ثبوت ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دارعمران نیازی ہو گا جب کہ مریض کا پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائزہو گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دارفاشسٹ نیازی ہوگا، عمران نیازی میں نہ قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ سیاسی مخالفت کا ظرف، عمران نیازی کی نالائقی پرتوشک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے جب کہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔