نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ورلڈ کپ سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ آج اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا  رہا ہے جس کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے۔ اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جب کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیویز اب تک ورلڈ کپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارت کی ٹیم کا آج کیدر جادھو سمیت 6 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے امکان ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ میں بھی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔