چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع
کیپشن: چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں، شیری رحمان۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ کے آفس میں جمع کرائی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں۔اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن) کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہو گا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔