سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ
کیپشن: Image Source: Fb Gold markets Page

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کےباوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ۔   

تفصیلات کے مطابق ،سونے کی تولہ قیمت میں 350 روپےاضافہ ہو  گیا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 79 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  300 روپےاضافے سے 67730 روپے ہوگئی ۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 13 ڈالر کم ہوکر 1392 ڈالر فی اونس ہوگئی۔