حکومت نے1600 ارب کا ریکارڈ ٹیکس عوام پر لگایا ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

حکومت نے1600 ارب کا ریکارڈ ٹیکس عوام پر لگایا ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
کیپشن: Image Source: PMLN President twitter Account

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی  رپورٹ نے حکومت کے  عوام سے بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فاشسٹ حکومت نے1600 ارب کے ریکارڈ ٹیکس کا بوجھ عوام پر لاد دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن  کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا کہ مالی سال کے نئے بجٹ میں 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے  ہیں لیکن آئی ایم ایف کے مطابق، 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 90 ارب روپے کا اضافی ٹیکس تنخواہ دار اور  چھوٹے کاروباری طبقے  سے وصول کیا جائے گا۔ نئے ٹیکسوں سے پراپرٹی ٹیکس کا بوجھ 45 ارب بڑھ جائے گا۔ نئے گھر تو نہیں بنیں  گے البتہ عوام  اپنے پرانے گھر بھی بیچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹ وعدے ، جھوٹ  دعوے ،  غلط اعدادوشمار ، سیاسی بنیادوں پر مقدمات  سے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین اور استحقاق مجروح کیا ہے ہم اس معاملے   کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

 

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکمرانوں کی وجہ سے قوم اور ملک کی جیب خالی ہو رہی ہے۔ حکومتی وزرا اور ترجمانوں کو جھوٹ بولنے پر ترقی دی جاتی ہے۔