ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس ، خواجہ آصف کا بیٹا نیب لاہور میں پیش

 ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس ، خواجہ آصف کا بیٹا نیب لاہور میں پیش
کیپشن: Image Source: Khawaja Asif Twitter Account

لاہور: کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ میں بڑی پیش رفت ہو گئی،خواجہ آصف کا بیٹا اسد آصف نیب لاہور میں پیش ہو گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں پیش بڑی رفت ہو گئی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا بیٹا اسد آصف نیب لاہور میں پیش ہو گیا۔ ان کو نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا اور ایک ہفتے دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

 

سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں خواجہ آصف کا بیٹا نیب لاہور میں پیش ہوا۔ ریکارڈ ساتھ نہ لانے پر نیب کی جانب سے آئندہ پیشی پر ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف نیب کی مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئیں جس پر نیب کی جانب سے انھیں آئندہ پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ملزمان پر کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں وصول کرنے کا الزام ہے۔ متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کے بعد انھیں طلب کیا گیا تھا۔