کراچی میں فائرنگ کا واقعہ ، نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر مرید عباس جاں بحق

 کراچی میں فائرنگ کا واقعہ ، نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر مرید عباس جاں بحق
Image Source: File Photo

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر مرید عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔


پولیس کے مطابق ،کراچی میں فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس میں خیابان بخاری میں ایک ہوٹل پر پیش آیا۔ سفید کار میں سوار نامعلوم افراد نے ہوٹل میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر مرید عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے اینکر پرسن مرید عباس نے تھانے میں درخواست دی تھی جس میں انہوں نے اپنی جان کو لاحق خطرات  سے آگاہ کیا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ دوستوں میں لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کار کی شناخت کرلی ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ تاہم بظاہر یہ واقعہ ذاتی رنجش کا ساخشانہ لگتا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔